سینیٹ میں اپنے حق میں قرار داد کی منظوری پر چین کی تعریف

  • by webdesk

  • May 16, 2020, 10:17 p.m.
  • بین الاقوامی

سینیٹ پاکستان میں چین کے حق میں قرار داد کی منظوری پر چین کی طرف سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔

چین نے پاکستان کے سینیٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر چین کے حق میں قرارداد کی منظوری پر تعریف کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Lijian Zhao نے کہا ہے کہ جب چین مشکل میں تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے، ہم دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کے اچھے بھائی ہیں۔

 پاکستان کی معاونت پر سینیٹ کا چین سے اظہار تشکر

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے کورونا بحران کے دوران پاکستان کی معاونت کرنے پر چین کے لیے اظہارِ تشکر کی قراداد منظور کر لی جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈے کو مسترد کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں کورونا بحران کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی کی معاونت کا اعتراف کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چین سے اظہارِ تشکر کی قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بعض حلقوں کی جانب سے چین مخالف پروپیگنڈا مسترد کردیا گیا۔

چین سے اظہار تشکر کے لیے قرارداد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر راجا ظفر الحق نے پیش کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ کورونا بحران کے دوران معاونت کرنے پر چین کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ چین نے پاکستان کے ہیلتھ ورکرز کے لیے حفاظتی اور طبی سامان بھیجا، صدر شی جنگ پنگ کی قیادت کو اس بحران کے دوران خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا  تھا کہ چین مخالف پروپیگنڈے کی بنیادی وجہ دشمنی ہے اور ان کی اپنی خامیوں پر سے توجہ ہٹانا ہے، چین کے خلاف اس پروپیگنڈا کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Related Articles