امن مذاکرات میں پیشرفت،ملا عبدالغنی کی سربراہی میں طالبان وفد کی پاکستان آمد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)امن مذاکرات میں پیشرفت،ملا عبدالغنی کی سربراہی میں طالبان وفد پاکستان پہنچ گیا اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے ،ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچا،طالبان رہنما زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد سے آگاہ اور ملاقات کےلئے پاکستان آئے ہیں،طالبان وفد اعلیٰ پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا،ذرائع کے مطابق طالبان نے کہا مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ امریکہ مذاکرات سے پیچھے ہٹا ،دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہیںادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، امن مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے، افغان مسئلے کے پر امن حل اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کی دعوت پر طالبان سیاسی کمیشن کا وفد دوحہ سے پاکستان آ یا، طالبان وفد کے دورہ پاکستان سے امریکہ، طالبان امن مذاکرات کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی،دفتر خارجہ کے مطابق طالبان وفد کے دورے میں رکے ہوئے افغان سیاسی حل کی بحالی پر بھی بات چیت کی جائے گی، طالبان وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔

FILE – In this May 28, 2019 file photo, Mullah Abdul Ghani Baradar, the Taliban group’s top political leader, third from left, arrives with other members of the Taliban delegation for talks in Moscow, Russia. U.S. envoy Zalmay Khalilzad and the Taliban have resumed negotiations on ending America’s longest war. A Taliban member said Khalilzad also had a one-on-one meeting on Wednesday, Aug. 21, 2019, with Baradar, the Taliban’s lead negotiator, in Qatar, where the insurgent group has a political office. (AP Photo/Alexander Zemlianichenko, File)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم کا بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد کو فون،تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

بدھ اکتوبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو فون ،خیریت دریافت ،وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے شیخ حسینہ واجد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔