400محکمے ختم کررہے ہیں،نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں،فواد چودھری

0

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں،ملازمتیں دیں تو معیشت بیٹھ جائےگی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاحکومت پر سٹریس ہے وہ نوکریاں دے، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں حکومت تو 400 محکمے ختم کر رہی ہے اگر نوکریوں کے حصول کیلئے حکومت کی طرف دیکھنا شروع کردینگے تو ہماری اکانومی کا فریم ورک بیٹھ جائےگا،فواد چودھری نے کہادنیا میں حکومتیں سکڑ رہی ہیں،نوکریاں فراہم کرنا نجی سیکٹر کا کام ہے،فواد چودھری نے کہا لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا ضروری ہے کہ نوکریوں کےلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیںیہ 70کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کےلئے حکومت کی طرف دیکھا جاتا تھا ،بعدازاں ٹوئٹر پر بیان کی تردید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاحیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق وسباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، میں نے کہا تھا نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.