Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا شاندار جشن سے استقبال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آکلینڈ: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2022 کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر آتشبازی کی گئی اور نغموں کی دھن پر شہریوں نے رقص کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کا جشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا شاندار آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

نیوزی لینڈ کے بعد سال 2022 کا جشن آسٹریلیا میں منایا گیا۔ سڈنی ہاربر پر آتش بازی کی گی اور شہری اہل خانہ کے ہمراہ اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس کے بعد روس، جاپان میں جشن سال نو منایا جائے گا جس کا اختتام نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہوگا۔

 

جنوبی و شمالی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2022 پاکستان پہنچے گا۔ کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے باعث سال نو کی تقریبات قدرے ماند ہیں تاہم ایس او پیز کے ساتھ من چلے خوشیاں منانے چلے آئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.