Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک اور پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جوائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے ہیں، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن علاقہ کوٹ کٹ میں کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، اور فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاء اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.