Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں باران رحمت جبکہ زیارت ‘ہنہ آوڑک ‘خانوزئی اور کان مہترزئی میں برف باری پہاڑ وں پر سفید چادر اڑ لی سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ بجلی اور گیس غائب عوام کو مشکلات درپیش رہی ‘واضح رہے کہ جمعہ کی صبح کوئٹہ ‘چمن‘پشین‘قلات‘اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں باران رحمت شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ زیارت ‘ہنہ آوڑک کان مہترزئی ارو خانوزئی میں برف باری ہوئی ارد گرد پہاڑوں پر برف باری ہونے کی وجہ سے سفید چادر اڑ گئی بارش اور برف باری ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش کا قطرہ زمین پر گرتے ہی گیس اور بجلی غائب رہی جس سے عوام کو شدید سردی ہونے میں مشکلات درپیش رہی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری اور بارش مزید تین دن تک جاری رہے گی دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے انتظامات بھی مکمل کر لےئے گئے اور مشینری مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ رکھی ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر جہاں مشینری اور جہاں کمبل کی ضرورت تھی وہاں ہم نے بندوبست کر لےئے متاثرہ علاقوں کے عوام پی ڈی ایم اے سے اس حوالے سے برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ مختلف علاقوں میں بارش اور بر ف باری ہونے کے باوجود کوئی مشکلات درپیش نہیں رہی تاہم ہم نے انتظامیہ کو مکمل طورپر ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.