Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو گزشتہ روز طبیعیت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ٹوئٹ کی گئی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

بعد ازاں اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ’’الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ تمام اہل پاکستان  کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔‘‘

 

اس ٹوئٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.