Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی، شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی۔

شبلی فراز نے ٹوئٹ کی کہ 2020 میں اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ” ناک آﺅٹ” کردیا ‘حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات ، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا، اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جاتا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج (31دسمبر) ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جارہی ہے، ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.