Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کے فیصلے پر لیگی اراکین استعفے دیں گے، رانا ثنا اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں فعالیت کو برقرار رکھا جائے گا اور گرفتاریوں سے تحریکیں کبھی بھی کمزور نہیں ہوتی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ہمارے پاس ہیں اور جب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی ہم استعفے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرفتاریوں سے تحریک مزید فعال ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کچھ لوگ اپنی جماعت سے اختلاف کریں گے یا کرایا جائے گا، جس طرح سے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں ہوا ہے، ایسے لوگ سیاسی موت مرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا سیاست میں کوئی مقام نہیں ہوتا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو وہ بدنام ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او کون مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ جھوٹے مقدمے ختم کرو تو وہ کہتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں۔

 

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ڈی ایم جو فیصلہ کرے گی ہم وہ ہی کریں گے اس لیے مسلم لیگ (ن) نے کوئی آفیشل موقف نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) مختلف انتخابی نشستوں پر کامیابی ہوئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان لوگوں نے وہاں دھاندلی کی کوشش نہیں کی، ضرور کی ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

 

واضح رہے کہ استعفوں کے معاملے پر حال ہی میں وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اسپیکر سے کہے گی کہ جیسے ہی اپوزیشن پارلیمنٹیرینز کے استعفے آئیں، وہ انہیں فوری طور پر قبول کر لیں۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ حکومت اپنی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کرے گی جس نے کابینہ کی جانب سے 2017 کی قومی مردم شماری کے نتائج کی منظوری پر اعتراض کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.