Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی بچت کو کالے دھن سے پاک کرنے کیلئے سپروائزری بورڈ کو خصوصی اختیارات مل گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے نیشنل سیونگ کو کالے دھن سے پاک کرنے کیلئے سپروائزری بورڈ کو خصوصی اختیارات دے دیئے۔

نیشنل سیونگ کو کالے دھن سے پاک کرنے کی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیشنل سیونگ نے سپروائزری بورڈ کو خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے ہیں جس کے بعد سپروائزری بورڈ اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے کام کرے گا، منی لانڈرنگ اور مشکوک ترسیلات کی تحقیقات کر کے ان پر ایکشن کرسکے گا۔

نیشنل سیونگ تمام اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے، اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا مقصد بچت کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس کو کالے دھن سے پاک کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.