Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف پی سی سی آئی الیکشن ، صدر کیلئے خالدتواب اور ناصرحیات میں ٹائی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( کامرس رپورٹر)  فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے 2021 ء میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار خالدتواب اور بزنس مین پینل کے امیدوار ناصرحیات مگوں کے درمیان مقابلہ 178-178 ووٹوں کے ساتھ برابر ہو گیا،اب فیصلہ عدالت سے ہو گا کیوں کہ تین ووٹ عدالتی حکم پربیلٹ باکس میں سربمہر کر دیئے گئے ۔برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل نے مجموعی طور پر نائب صدر کی6 سیٹیں جیتیں، جب کہ اپوزیشن گروپ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے نائب صدر کی4 نشستوں پرکامیابی حاصل کی، جب کہ فاٹا، فیڈرل کیپٹل ایریا سے نائب صدر کا نتیجہ برابر رہا۔بدھ کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سالانہ انتخابات پُر امن ماحول میں ہوئے ۔صبح ساڑھے 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا ۔ملک بھر سے آئے ہوئے ووٹرز ایک دوسرے سے ملتے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے ۔ یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالدتواب اور بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں ووٹرز کی اپنے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہے ، جب کہ زبیرطفیل بھی سرگرم دکھائی دیئے ۔ دونوں ہی گروپوں کے کیمپوں میں ووٹرز اور ان کے حامیوں کا رش رہا۔ ساڑھے پانچ بجے کے بعد پولنگ بندکر دی گئی مگر جو ووٹر پولنگ ایریا میں داخل ہو چکے تھے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.