لاہور( سٹاف رپورٹر) پنجاب بینک نے ناصر باغ پشاور میں 100ویں تقویٰ اسلامک بینکنگ برانچ افتتاح کر دیا،یہ برانچ عام افراد ، کاروباری حضرات، گردونواح کے تاجر حضرات کو اپنی روز مرہ ضروریات کے لئے درکار بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مالیاتی خدمات جیسا کہ ڈیپازٹ اکاؤنٹ کھلوانا، سود سے پاک سرٹیفکیٹس کا اجرا، بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی، مالیاتی معاہدوں اور مسابقتی کاروباری طریقہ کار کے تحت شرعی اصولوں کے مطابق مقامی و بین الاقوامی تجارتی رقوم کی منتقلی کی خدمات فراہم کرے گی،برانچ کا افتتاح پنجاب بینک کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کیا،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا شرعی اصولوں کے مطابق بینکاری کے رجحان میں ناصرف مقامی طور پر بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، یہ ماڈل ترقی کی بلندیوں پر جائے گا۔
مشرق مزید