Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 412 پوائنٹس کا اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوایک روزہ مندی کے بعد ریکوری آئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 412.49 پوائنٹس کے اضافے سے 43694.76 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، جب کہ 73.28 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب 37 کروڑ 81 لاکھ روپے بڑھ گئی، تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت9.36 فیصد کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورسیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور بینکنگ شعبے میں حصص خریداری کے باعث تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 43749پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 43700 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 412.49 پوائنٹس کے اضافے سے 43694.76 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 138.33 پوائنٹس کے اضافے سے 18139.73 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس309.79 پوائنٹس کے اضافے سے 30733.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 423کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں 310 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 96 میں کمی اور 17 میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 80 کھرب 20 ارب 40 کروڑ 44 لاکھ روپے ہو گئی۔ حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 349 روپے کے اضافے سے 9799 روپے اور نیسلے پاکستان 226 روپے کے اضافے سے 6845 روپے ہو گئی، جب کہ سفائر فائبر 75 روپے کی کمی سے 944 روپے اور بھانیرو ٹیکسٹائل 67.49روپے کی کمی سے 832.51 روپے ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.