ماؤنٹ مانگنوئی ( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست پر زیادہ مایوس نہیں ، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میچ کا آخری پانچ اوورز تک جانا دونوں ٹیموں کی محنت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میزبان ٹیم نے میچ کے پہلے دو دن مکمل کنٹرول رکھا، ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا۔انہوں نے کہاکہ فواد عالم اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا، آخری اوورز میں دونوں ڈریسنگ میں دباؤ تھا، ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی بھی یہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، ٹیسٹ میچ پریشر کا کھیل ہے ، ایک وکٹ گرنے سے دباؤ پڑا اور ہم آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹاپ آرڈر ماضی میں پرفارم کرتا آیا ہے اور امید ہے وہ آئندہ بھی پرفارم کرے گا۔
مشرق مزید