Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فواد کی سنچری رائیگاں ، کیویز نے گرین شرٹس کو شکست دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماؤنٹ مانگنوئی ( سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے فواد عالم کی سنچری کے باوجود پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے اختتام سے چار اوورز قبل 271 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 71رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے ۔ اظہر علی 75 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ 60 رنز بنانے والے رضوان ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔نیل ویگنر نے فواد عالم کی اننگز کا خاتمہ کردیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز 269 گیندوں پر 102 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے ۔یاسر شاہ کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا جس کے بعد پاکستان کی تمام تر امیدیں پہلی اننگز کے ہیرو فہیم اشرف سے وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے مزید 4 اوورز تک بیٹنگ کر کے شکست کو ٹالنے کی کوشش کی جس کے بعد پاکستان کی آخری بیٹنگ جوڑی کو ڈرا کے لیے مزید 10اوورز بیٹنگ کرنی تھی۔ سینٹنر نے نسیم شاہ کو آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے اختتام سے چار اوورز قبل 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.