Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یمن : وزیراعظم اور کابینہ کے طیارے پر حملہ، ایئر پورٹ پر دھماکے، 26ہلاک،50زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صنعا :  غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق یمن کے وزیراعظم معین عبدالمالک اوران کی کابینہ کا ریاض سے آنیوالے طیارہ جونہی عدن ایئرپورٹ پر رکا تو ایک دھماکا ہو گیا،طیارے سے اترتے کئی وزرا واپس جہاز میں چلے گئے ،وزیر اطلاعات محمر الاریانی نے کہاکہ انہوں نے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کی آواز سنی ، ممکنہ طورپر یہ بم حملے ڈرون سے کئے گئے ۔دھماکوں کے بعد سکیورٹی حکام نے وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کو ایئر پورٹ سے بحفاظت صدارتی محل میں پہنچا دیا ، اس جہاز میں سعودی سفیر سید الجابر بھی تھے جو اس وقت وزیراعظم کے ساتھ صدارتی محل میں ہیں۔ یمن کے وزیر اعظم معین عبدالمالک نے ٹویٹ کیاکہ ہم اور حکومتی حکام خیریت سے ہیں، حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے جو یمنی ریاست اور ہمارے لوگوں کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے ، اس سے ہماری مزاحمت میں اضافہ ہو گا ۔وزارت صحت کے سینئر اہلکار سلیم الشعبی نے 26افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 50زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔یمن کے وزیر اطلاعات محمر الاریانی نے حملے کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں ہمیں فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں ۔یمن کے نائب وزیر برائے کھیل حمزہ الکمالے نے کہاکہ نائب وزیر ٹرانسپورٹیشن بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔سکیورٹی کے مقامی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے ہال پر تین مارٹر گولے پھینکے گئے ،تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ۔واضح رہے سعودی عرب میں یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت اور علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے درمیان مل کر حکومت چلانے کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا جس کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.