Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا جعلی آپریشن ، 3نوجوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرینگر :  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جعلی آپریشن ،فائرنگ سے مزید 3نوجوان شہید کر دئیے گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں گزشتہ روز سرینگر میں 3کشمیری نوجوانوں کوتلاشی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ شہدا کی شناخت زبیر احمد ، اعجاز مقبول اوراطہر مشتاق کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع سے تھا۔اعجاز مقبول شہید کے لواحقین نے بتایا کہ وہ ایک دن پہلے ہی کشمیر یونیورسٹی میں امتحان میں شرکت کے لئے گیا تھا اور جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر دیکھی تو ششدررہ گئے ۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور پیلٹ فائرکئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔سرینگرآپریشن کے خلاف پوری وادی میں احتجاج کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.