Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایک اوورمیں 4چھکے ،آصف علی کی فنکاروں میں بھی دھوم

0

کراچی (سٹاف رپورٹر ) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں میں آصف علی اپنے چار چھکوں کی وجہ سے مقبول ترین کھلاڑی بن گئے ۔اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ آصف علی نے 18ویں اوور کی آخری بال پر رن نہ لینے کا فیصلہ درست کیا تھا۔ آصف علی پراعتماد کھلاڑی ہے ، اس اوور کو کھیلنے کا انتخاب کرنا، ایک درست فیصلہ تھا اور ساتھ ہی جس طرح سے اُنہوں نے چھکے مارے وہ شاندارتھے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ شاباش آصف علی جبکہ بابر اعظم کی بھی اننگز اچھی تھی اب فائنل میں پہنچنے کے ہمارے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔ گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ پاک افغان میچ کے سُپر سٹار آصف علی نے اپنی پرفارمنس سے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے ۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں آصف علی سے مخاطب ہوتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’آصف علی یہ کیا تھا‘‘؟،انہوں نے آصف علی کو ’’باس مین‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ تین کامیابیوں کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ ہماری ٹیم ناقابلِ شکست ہے۔ انہوں نے بابراورشعیب کی بھی تعریف کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.