Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی سے شروع ہونے والی دیدہ زیب ونٹیج کار ریلی شاہی قلعہ لاہور پہنچ گئی

0

کراچی :  کراچی سے شروع ہونے والی کار ریلی شاہی قلعہ لاہور پہنچ گئی۔ پرانی اور نایاب چمچماتی کاروں کو جس نے دیکھا، دیکھتا ہی رہ گیا۔

جتنی پرانی، اتنی نایاب، شاہی قلعہ لاہور میں ونٹیج کاروں کی آمد، کراچی سے شروع ہونے والی کار ریلی لاہور پہنچ گئی۔ پرانی کاروں کی شان نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا۔

ریلی میں مرسڈیز، مٹسوبشی، نسان ، بی ایم ڈبلیو ، ہنڈا اور فورڈ کمپنی کی کاریں شامل رہیں۔ چمچاتی کاروں کو شہریوں نے اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔

پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ ان کاروں کی حفاظت ان کا شوق ہے۔ کار ریلی کا اگلا پڑاؤ خیبرپختونخوا میں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.