Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایشیا کپ: سلو اوور ریٹ پر پاک-بھارت ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ

0

ایشیا کپ 2022 میں 28 اگست کو کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری جیف کروو نے روہت شرما اور بابر اعظم کی ٹیموں کو مقررہ وقت میں 2، 2 اوورز کم کروانے پر سزا سنائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوڈ آف کنڈٹ کے آآرٹیکل 2.22 کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق اگر کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز ختم نہ کرسکے تو کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے اس حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کرلیا، جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.