Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگلے سال پھر بارشیں ہوںگی، حالات سے سبق سیکھ کر پلاننگ کرنی چاہیے، فواد چودھری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وفاقی وزیر فواد چودھری نے حالیہ بارشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی، معمولات زندگی میں تعطل آئے گا، پھر شور اٹھے گا، حالات سے سبق سیکھ کر پلاننگ کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے، چند دنوں میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں تو ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے۔

فواد چودھری نے لکھا کہ اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی، معمولات زندگی میں تعطل آئے گا، پھر شور اٹھے گا، حالانکہ ہمیں ان حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہیے کہ ایسا نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.