Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میاں‌ نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میان محمد نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی ہیں۔

میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔

ادھر ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اپیلوں پر نیب پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹرز جہانزیب بھروانہ اور سردار مظفر عباسی پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مفرور ہیں، انھیں حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔

نیب حکام کا موقف ہے کہ غیر حاضری پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کی جائیں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا برقرار جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا بڑھائی جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بروز منگل مورخہ یکم ستمبر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرتے ہوئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ جبکہ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت جانے والے راستوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اور سروس روڈ کو مکمل بند کر دیا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.