Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خیبر پختونخوا: محکمہ تعلیم کا ستمبر سے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ستمبر سے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اجلاس میں وزیرتعلیم اکبر ایوب نے ہدایات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق سیکنڈ شفٹ کے لیے اسکولوں کو اپ گریڈ کروانا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ میں اسکولوں کو اسی لیول پر اپ گریڈ کرایا جائے اور اس پروگرام کی سمری منظوری کے لیے کابینہ میں فورا پیش کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ کے لیے منتخب اسکولوں میں کمی بیشی کی ضرورت پر کابینہ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کیے تھے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور زیادہ ٹمپریچر والے طلبہ اور اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ اسکول میں سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کی علامات والے طلبا کو 7 دن کی چھٹی دی جائے گی اور طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق طلبہ ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں جبکہ طلبہ کے اسکول میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پر بھی پابندی ہو گی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز کے اسٹاف کو صرف انتظامی معاملات نمٹانے کے لیے اسکول آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، والدین بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ جس اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہوں گی ان کے قانونی کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.