Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ابوظہبی: تاریخ میں‌ پہلی بار اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات میں لینڈ کر گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابوظہبی:  سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کا مسافر طیارہ متحدہ عرب امارات میں لینڈ کر گیا ہے۔

اسرائیلی پرواز صہیونی اور امریکی حکام کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچی ہے۔ وفد میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ موقع دونوں ملکوں کے درمیان رواں ماہ ہونے والے امن معاہدے کے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔ اس پرواز کو ’ایل وائی 971‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیلی ایئرلائن ’ال آل‘ کی پرواز دارالحکومت تل ابیب سے تین گھنٹے کا فضائی سفر طے کرکے متحدہ عرب امارات پہنچی۔ اس پرواز کو یو اے ای کا سفر کرنے کیلئے خصوصی طور پر سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.