Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  منگل کے روز پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے چھور میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مٹھی 73، موہنجو داڑو 34، بدین 29، ٹھٹہ 15، جیکب آباد 08، پڈعیدن 07، لاڑکانہ، حیدر آباد 06، روہڑی 05، سکھر 04 اور شہید بینظیر آباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد 50، منگلہ 44، جہلم 34، کوٹ ادو 23، اوکاڑہ 18، سیالکوٹ 16، راولپنڈی 10، مری 07، ساہیوال 04، گجرات 03، نارووال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کاکول 38، پشاور 10، چراٹ 04، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 09، راولاکوٹ، مظفر آباد 03، سبی 19، لورالائی 16 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.