Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئل ریفائنریز کا یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  آئل ریفائنریز نے یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ آئل ریفائنریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر شراکت داروں کا اجلاس بلایا جائے، دوہرا جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔

یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے معاملے پر پارکو، بائیکو، نیشنل ریفائنری، پاکستان ریفائنری اوراٹک ریفائنری نے کہا کہ یوروفائیو گائیڈ لائنز میں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں ہیں۔ پٹرول پر پریمئم میں کمی، کم معیار پر جرمانہ اور پلیٹ فارمولہ قبول نہیں۔ 92 رون پیدا نہ کرنے والی کمپنیاں پہلے ہی جرمانہ ادا کررہی ہیں، دوہرا جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔ حکومت نے ریفائنریوں کو یورو ٹو سے یورو فائیو پر منتقلی کے لیے وقت نہیں دیا۔

آئل ریفائنریز نے مطالبہ کیا ہے کہ یورو فائیو فیول کے لیے 92 رون کی شرط ختم کی جائے اور پرائسنگ کے موجودہ طریقہ کار پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل بھی یورو فائیو کی درآمد کے حوالے سے تحفظات کااظہار کرچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.