Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تازہ ترین نیشنل سیونگز کا ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں اضافے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  نیشنل سیونگز نے ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔

نیشل سیونگ کا مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کا اعلان، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 24 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 04 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 90 فیصد اضافے سے 7 اعشاریہ 77 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 05 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 49 فیصد کردیا گیا، نئے ریٹ کا اطلاق 28 اگست 2020 سے ہوگا۔

دوسری جانب پیشن، بہبود اور بچت اکاونٹس کے شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پنشن اور بہبود سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 10 اعشاریہ 32 فیصد اور بچت اکاونٹس کا شرح منافع 5 اعشاریہ 58 فیصد پر برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.