Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مزید عرب رہنماؤں’ کے ساتھ تعلقات پر خفیہ بات چیت جاری ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے علاوہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر متعدد عرب ریاستوں کے ساتھ خفیہ بات چیت جاری ہیں۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز کے اڑان بھرنے کے موقع پر کہا کہ ‘اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے عرب اور مسلمان رہنماؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں’۔

یہ تاریخی پرواز دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدے کے 13 اگست کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا پہلا خلیجی ملک ہے۔

پیر کی صبح اڑنے والی اس پرواز میں وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر کی قیادت میں امریکی-اسرائیلی وفود موجود ہوں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے مذکورہ بیان دینے کے وقت ان کے ساتھ جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.