Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا یوم عاشور پر امن برقرار رکھنے پر قوم سے اظہار تشکر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام برقرار رکھنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں پوری قوم کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم نے قوم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ لکھا کہ ‘تاہم بدقسمتی ہے کہ اس دوران میرے علم میں ایسے فتنہ گر عناصر کی شرانگیزیاں لائی گئی جنہوں نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی، شرپسندوں کے اس گروہ سے اب نہایت سختی سے نمٹوں گا’۔

تاہم یوم عاشور کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے اس طرح کی ویڈیو نشر کی گئی تھی جو پیمرا کے مطابق نفرت انگریز مواد پر مبنی تھی۔

بعد ازاں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 10محرم الحرام کی خصوصی نشریات کے دوران نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

اس سے قبل پیمرا نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ کوئی بھی ایسا مواد نشر نہ کریں جو نفرت آمیز یا فرقہ واریت پر مبنی ہو یا جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.