Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی کے ایک اور طوفان کا خدشہ، پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  مہنگائی کے ایک اور طوفان کا خدشہ، پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ڈیزل کے نرخ 8 روپے بڑھنے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ورکنگ میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز کے لئے کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.