Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو مشترکہ مشاورت سے رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے: وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےعوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” پر اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسمعیل، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل شریک ہوئے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے وزیرِ اعظم کو “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کراچی کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تا کہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.