Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ ہائیکورٹ میں بغیر بجلی کیسز کی سماعت کا آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی میں تین روز قبل ہوئی بارش کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ابھی تک نہ تو بجلی بحال نہ ہوسکی ہے اور نہ ہی عدالتوں میں صفائی کا کام شروع ہوسکا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں آج صبح جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیسز کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جن جن کیسز کی فائلیں عدالت میں موجود ہیں ان کی کارروائی شروع کی جائے، جبکہ فائلز موجود نہ ہونے والے کئی کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی

دوسری جانب شہر میں موجود مختلف عدالتوں کے احاطے سے برساتی پانی اور کیچڑ صاف نہیں کیا جاسکا ہے، عدالتوں میں موجود کیچڑ اور بدبو کے سبب وکلاء اور سائلین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.