Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی کی حالت دیکھ کر مہوش حیات برہم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا حال دیکھ کر میرا غصہ اپنی انتہا پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کراچی جیسے بڑے شہر کا انفرا اسٹکچر ایسا کیوں نہیں ہے کہ بارشوں سے صحیح طور پر نمٹا جاسکے؟

اداکارہ نے کہا کہ  بارش کے بعد کراچی کے شہریوں پر پڑنے والے مصائب اس بات کی دلیل ہیں کہ اب ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں اب تک بحال نہ ہو سکی، 5 روز سے بجلی کی بندش کےخلاف کلفٹن بلاک 4 اور8 میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

کراچی کے کچھ علاقوں میں 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ میں گزشتہ 8 دن سے اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.