Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار میں شدید کمی، حکومت نے سر جوڑ لیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:  خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار کم ہونے کے باعث مسائل سامنے آ گئے، صوبے کی 46 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے سر جوڑ لیے، صوبائی وزیرخوراک کہتے ہیں مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال گندم کی پیدوار کم ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو گئے، صوبہ کی سالانہ گندم کی ضرورت 46 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں اس سال صوبہ میں صرف 8 لاکھ میٹرک گندم کی پیدوارہوئی ہے۔

گندم کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں، وزیر خوراک کے مطابق پاسکو سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبہ کو پہنچنے والی ہے باقی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی جلد موصول ہوجائے گی۔

دوسری جانب عوام نے حکومتی اقدامات کو جہاں ناکافی قرار دیا وہیں ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورت حال پر قابو پانے کےلیے حکومت کو بروقت انتظامات اٹھانے چاہیئں۔ خیبرپختونخوا میں فلورملوں کو حکومت کی جانب سے یومیہ 3 ہزار ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.