Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس: شاہد خاقان کی عبوری ضمانت میں توسیع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام اور نیب وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا سابق وزیراعظم اسلام آباد سے یہاں آگئے نیب والے نہیں آئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔

خیال رہے شاہد خاقان پر سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.