Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پر بظاہر قابو پالیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 207 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک میں فعال کسیز کی تعداد 8801 رہ گئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 291 کیسز جبکہ 4 اموات کا اضافہ ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 663 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6288 تک پہنچ گئی۔

یہاں یہ بات مد نظر رہے کہ ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں دن بدن ہونے والا اضافہ حوصلہ افزا ہے اور مزید 207 لوگوں کے مذکورہ وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 547 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اس عالمی وبا کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور اس دوران ملک اس وبا کے مختلف مراحل دیکھ چکا ہے اور اب صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن ماہرین نے اب بھی خبردار کیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر عمل نہ کرنے سے یہ وائرس دوبارہ سے پھیل سکتا ہے۔

ملک میں اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔

فروری سے مارچ کے آخر تک ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد کافی کم تھی تاہم اپریل میں اس میں اضافہ ہوا اور مئی میں یہ کافی حد تک بڑھ گئے۔

تاہم جون کا مہینہ ایسا تھا جس نے پوری صورتحال کو ہی تبدیل کردیا اور یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے تجاوز کر گئی تھیں جس کے باعث ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ گیا۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور اب اگست میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور یومیہ کیسز سیکڑوں اور اموات اوسطاً درجن کے قریب آگئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.