Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن جیت لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سربیا کے نوواک جوکووچ نے فائنل میں کینیڈا کے مائیلوس راؤنک کو ہراکر سنسناٹی اوپن جیت لیا۔

جوکووچ نے 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا عالمی نمبر ایک نے کیریئرکا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوکواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ایک چھ سے ہارنے کے بعد 29 سالہ کینیڈین حریف مائلوس راؤنک کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

جوکووچ نے دوسرا ور تیسرا سیٹ جیت کر 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقراررکھا ، اورکیریئر کا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نوواک جوکووچ نے اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.