Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، شاہد آفریدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام ہوگئے۔

انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر ٹی ٹوئنٹی کا نتیجہ مایوس کن رہا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھا اسکور کر لیا تھا، لیکن بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہاب ریاض کو میچ میں کھلانے کی ضرورت تھی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.