Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی 2022ء میں انگلینڈ کی پاکستان آمد کیلئے پرامید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ; پی سی بی کو امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی اورچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں کہ ای سی بی سے مذاکرات جاری ہیں جو یقین ہے کہ وقت آنے پر بہتر فیصلہ کرے گا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں وسیم خان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے مشکل ترین حالات میں پاکستانی ٹیم کو اس معاہدے کے تحت انگلینڈ نہیں بھیجا گیا کہ جواب میں انگلش ٹیم بھی پاکستان آئے گی تاہم یہ امید ضرور ہے کہ انگلش حکام درست فیصلہ کریں گے ۔آخری مرتبہ دو ہزار پانچ میں پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دو ہزار بائیس میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے اور وسیم خان پرامید ہیں کہ جیسے پاکستانی ٹیم کا انگلش ٹور عمدگی سے آگے بڑھ رہا ہے اسی طرح مستقبل میں پاکستانی ٹیم بھی فائدہ اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا وقت نہیں کہ ای سی بی سے موجودہ دورے کا صلہ طلب کیا جائے تاہم حریف بورڈ سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں یہ توقع ضرور ہے کہ وہ مستقبل میں بہتر فیصلہ کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.