Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

” میں اپنے پرستاروں کو ان کے پیچھے لگادوں گا اور۔۔۔” امیتابھ بچن نے دھمکی دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی ; کورونا وائرس کے شکار بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی موت کی خواہش کرنیوالے سوشل میڈیا صا رفین کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کا جم غفیر ایسے لوگوں کے پیچھے لگا دیں گے۔واضح رہے کہ امیتابھ کے علاوہ نہ صرف ان کے بیٹے ابھیشک بچن بلکہ بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد بالی وڈ سینئر اداکار کے گھر کسی کے آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، امیتابھ کی شریک حیات جیا کے علاوہ تمام لوگ قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 77سالہ اداکار ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹمبلر پر اپنے پرستاروں کے پیغامات کا باقاعدگی سے جواب دیتے ہیں۔ اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ بعض لوگوں نے انہیں نفرت آمیز ای میلز بھیجیں جن میں وہ ان کی موت کی دعا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہسپتال سے نکلنے کے بعد وہ ایسے پیغامات ڈیلیٹ کر دیں گے اور اپنے لاکھوں پرستاروں سے کہیں گے کہ ایسے لوگوں کی اچھی طرح خبر لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.