Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انگلش ٹیم نے گرین شرٹس پر دباؤ بڑھا دیا:رمیز راجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی; سابق قومی کپتان اور حالیہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلش سائیڈ کی کامیابی نے گرین شرٹس پر دباؤ بڑھا دیا کیونکہ ایک ماہ سے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم حقیقی میچ پریکٹس سے محروم ہے ۔رمیز راجہ نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو خبردار کیا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف فتحیاب انگلش ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی اور مثبت نتائج کی بدولت ان پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک ماہ سے انگلینڈ میں موجود گرین شرٹس نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرلی جس کی نشاندہی انٹراسکواڈ میچوں کے دوران بھی ہوئی لیکن وہ حقیقی میچ پریکٹس سے بدستور محروم ہیں لہٰذا انگلش باؤلنگ اٹیک انہیں سخت امتحان میں ڈال سکتا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں قدم رکھتے ہوئے انگلش ٹیم مقابلے کا آغاز ایڈوانٹیج کے ساتھ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.