Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسراء ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلامی تعلیمات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئی ہیں ۔

اسراء بلجیک کی جانب سے کیے گئے گزشتہ ہفتے ایک ٹوئٹ نے پاکستان میں سب ہی کو بے چین کردیا تھا، اسراء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔‘

اس مختصر سے ٹوئٹ نے پاکستانی شائقین کو شش و پنج میں ڈال دیا تھا اور اُن کا یہ ٹوئٹ پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بنا رہا تھا ۔

اسراء کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا۔

پاکستانی اداکار یاسر حسین کا اسراء کے ٹوئٹ پر طنزیہ کہنا تھا کہ ’پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟‘ جبکہ دیگر کچھ فنکاروں کی جانب سے اسراء کے ٹوئٹ پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

مختصر سے عرصے میں پاکستانی مداحوں کے دلوں کی دھرکن بن جانے والی ترکش اداکارہ اسراء نے  اب حال ہی میں ایک اور ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا انکشاف کیا ہے ۔

اسراء بلجیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال میں دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے،‘ ساتھ میں انہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن سروس برانڈ کی ٹیگ لائن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.