Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے , ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھائی چارے، اخوت اور اتحاد و اتفاق کے سنہری اصولوں پر چلنا ہی موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے۔ ذاتی مفادات اور سیاست سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔دنیا میں ہماری پہچان پاکستان سے ہے اور عزت و وقار بھی۔ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باوقار قوم کے طور اپنا مقام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔وطن عزیز کیلئے ہم سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپوزیشن کو منفی رویہ ترک کرکے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے میں یکجہتی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے اور ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.