Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں بولنے کی جتنی آزادی پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں اور ہو ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جس سے نقصان پہنچا ہے دنیا میں بولنے کی جتنی آزادی پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں اور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا جام کمال خان نے کہا کہ دنیا میں جتنی آزادی بولنے اور بلاوجہ کیس کرنے کی پاکستان میں ہے شاید کہی ہو فیس بک،Twitter،youtubeپروگراموں  Whatsapp بغیر کسی ثبوت اور حقائق کے حکومتوں، اداروں اور افراد کے احترام اور کردار کو نقصان پہنچا اور اچھالا جاتا ہے 80%پروگراموں میں یہی منظر ہر دن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جو بہت نقصان دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.