Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر،اسلام آباد چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ٹیکس محصولات کے 8 ہزار ارب روپے کے ہدف کے حصول میں معاونت کیلئے تیار ہے ، حکومت کو چاہیے کہ ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے تاجر و صنعتکار برادری کو سہولیات دے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے خصوصی گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے خطے کے ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ بڑھانے کی پالیسی خوش آئند ہے ،افریقہ کے ساتھ تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ،معیشت کے مختلف شعبوں کو ترقی دیکر برآمدات کو 150ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے ،فکس ٹیکس نفاذ سے ٹیکس نیٹ میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے ،آئی سی سی آئی اور مختلف جامعات کے درمیان روابط کو فروغ دے کر نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرکے دیگر ممالک کے ساتھ مسابقتی عمل میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.