Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کا زرعی ترقی کو ترجیح دینے کا فیصلہ خوش آئند ، مرتضیٰ مغل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنیوالے شعبہ زراعت کی ترقی کو ترجیح دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے کاشتکاروں اور عوام کو ریلیف ملے گا، گزشتہ گئی دہائیوں سے زرعی شعبہ کو مسلسل نظر انداز کرنے سے اس کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ 63 فیصد پاکستانی دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں شہری علاقوں کے مقابلے میں غربت زیادہ اور سہولتیں کم ہیں جبکہ سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے ،عالمی بینک کے مطابق زراعت کسی بھی دوسرے شعبہ کے مقابلے میں غربت کے خاتمہ کیلئے زیادہ موثر سیکٹر ہے جو فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور خواتین کو با اختیار بنانے میں بنیادی کردار کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.