Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بنگلہ دیشی ٹیم سے ون ڈے میں عمدہ نتائج کی توقعات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سے غیر ملکی سرزمین پر ون ڈے میچوں میں شاندار کارکردگی کی توقعات وابستہ کر لی گئی ہیں۔ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو چاہتے ہیں کہ کھلاڑی مختصر طرز کے فارمیٹ میں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے غیر ملکی سرزمین پر ہونے والے میچوں میں تین سو سے ساڑھے تین سو رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر ترتیب دیں تاکہ مخالف ٹیم کو دباؤ میں لایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محدود اوور کے مقابلوں میں ان کی ٹیم کے لئے بڑا چیلنج مختلف حالات میں گھر سے باہر جیتنے کی کوشش کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی اور اپنی ملک میں دوہزار پندرہ سے ہونے والی گیارہ میں سے دسویں سیریز میں میزبان ٹیم کی فتح تھی تاہم غیر ملکی سرزمین پر بنگلہ دیش کی جیت کا مارجن مایوس کن ہے جس پر رسل ڈومنگو بھی فکر مند نظر آتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اپنی سرزمین پر تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تاہم گھر سے باہر مختلف کنڈیشنز میں ون ڈے ٹیم کی کامیابی کیلئے کوشش کرنا بڑا چیلنج ہے ۔ یاد رہے کہ اپریل دوہزار پندرہ سے بنگلہ دیش نے بیرون ممالک سات ون ڈے سیریز میں سے پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ صرف دوہزار اٹھارہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح نصیب ہوئی جبکہ دوہزار سترہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز برابر ہو گئی تھی۔ رسل ڈومنگو نے کہا کہ اگر پر اعتماد ہو کر باہر کھیلنے جائیں تو یہ ایک بہت بڑی بات ہوگی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے مثبت تاثر چھوڑا ہے تاہم لیکن یہ بہتر ہوگا کہ انہیں مزیدمستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.