Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کی فروخت غیرقانونی قرار، فرانزک آڈٹ رپورٹ طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے املاک کی اراضی کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی فروخت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں غیر قانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی، 39 ہزار املاک میں سے تمام کا ریکارڈ دستیابذ نہیں، پورا محکمہ ہی سیاسی بھرتیوں سے بھرا پڑا ہے۔

ریکارڈ غائب اور سیاسی بھرتیوں کے انکشاف پر چیف جسٹس نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے، آپ کو یہیں سے جیل بھیج دیں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سیاسی طور پر بھرتی افراد کو نکالتے کیوں نہیں ؟ عدالتی حکم کے باوجود زمینیں لیز پر دی جا رہی ہیں، تمام زمینیں تو فروخت ہوچکیں، محکمہ بند ہی کر دیتے ہیں، کیا اتنا بڑا محکمہ صرف کرایہ اکٹھا کرنے کیلئے ہے ؟ تمام عبادت گاہیں متعلقہ مذاہب کو بھجواتے ہوئے ادارہ ختم کر دیتے ہیں۔ عدالت نے آڈیٹرجنرل سے 3 ماہ میں املاک کی فرانزک آڈٹ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.