Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر22ماہ کی کم ترین سطح پر ،قرضے بھی 1700 ارب کم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ منگل کو بھی برقرار رہا ا ورڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح153روپے پر آگیاجس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں اب تک 1700 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 90پیسے کی کمی سے 153.20 روپے پر آگیا جو کہ 22ماہ کی کم ترین سطح ہے ، اس قبل ڈالر 13 جون 2019 کو اس سطح پر ٹریڈ ہوا تھا ، اگست سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 9 فیصد کم ہوچکی ہے جبکہ صرف مارچ میں ہی ڈالر 3 اعشاریہ 2 فیصد سستا ہوا، روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہونے سے غیرملکی قرضوں کے بوجھ میں لگ بھگ 1700 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90پیسے کی کمی سے 153.50روپے پر آگیا ،اسی طرح یورو دو روپے کی کمی سے 180روپے اور برطانوی پاؤنڈ 2.50 روپے کی کمی سے 211روپے کا ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.