Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج : تیزی ،64فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کوتیزی رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس59پوائنٹس کے اضافے سے 44491پر بندہوا ،64فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 20ارب روپے کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 35فیصد کم رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی رہی،دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 44199 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 44801پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 6.07پوائنٹس کی کمی سے 18258 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 78 پوائنٹس کے اضافے سے 30392پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں250کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 122میں کمی اور 16میں استحکام رہا ،مجموعی سرمایہ بڑھ کر78 کھرب 65ارب روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے رفحان میعظ کے حصص کی قیمت98.99روپے کے اضافے سے 9499روپے اورگیٹر ون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت37.50روپے کے اضافے سے 537.51 روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت444روپے کی کمی سے 13556روپے اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 63روپے کی کمی سے 837روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.